دل پیش روئے جاناں مدہوش ہے! لگتا ہے میں بھی اک وادی میں ہوں، طائر خوش گُلو پرواز کر رہے ہیں! صحر ا میں اک چارپائی ہے! چارپائ کے گرد قدسی ہیں! قدسی سلام پیش کرتے ہیں! ہالہ نور سیدہ خدیجہ رضی تعالی عنہ اسی چار پائ پر بیٹھی ہیں! پہلی بار بزرگی کی سفید چادر اوڑھے اس سردار خاتون کو کالے لباس میں دیکھا! مجھے تو لگا چاند زمین پر آگیا اور آفتاب نے رخ موڑ دیا! میں تو خادمہ ان کی ...قدموں میں جگہ ملے! اوجِ بشر کو اس سے بڑھ کے بات بھی کیا ہوا! بولیں کہ حلف شدہ ہو! روحی سند کی تیاری ہے! جب آوازہ ء کن ہوگا، تب بُلایا جائے گا! ابھی تو مجھے پایا ہے، آگے تو بہت سی اہل بیت سردار ہستیاں ....فرماتی ہیں کہ تمھیں فرمان خدا یاد ہے! اللہ فرماتا ہے اہل بیت کو گندگی سے پاک کردے، اس لیے ان کو نیکی و گناہ کا جزا و سزا دو گنا ہے ...اس پاک سیدہ بی بی کے آگے زبان گنگ! میری جھڑیاں، آنسو کی لڑیاں ... سر پر ہاتھ رکھ کے کہتی ہیں ....میں ترے ساتھ ہوں، تجھ سے راضی ہوں .... اللہ بھی تجھ سے راضی ہے! اب تجھے نماز سکھانی اور پھر اٹھتے اٹھتے سکھانے لگتیں ہیں طریقہ ء وضو ...کہتی ہیں نماز کا سب سے پہلا قرینہ وضو ہے ... وضو سے شروع کرو....میں ان کو تکے جارہی ...اس حسن ملاحت کے آگے شعور کی سب گتھیاں سلجھ جاتی مگر شعور بھی گنگ! اللہ رے فقیر کے رنگ! مومن بھی ہے مست ملنگ! وہ خود وضو کرتی ہیں صحرا میں اک چشمہ ہے اس چشمے سے پانی نکلتا ہے ابلتا ہوا ....اور میں دیکھ رہی نیت سے آگے جاری وضو کس طرح روح کو مزید منور کر رہا تھا ...مجھے لگا روح مری منور ہو رہی ہے، درحقیقت یہ مری روح کا وضو ہوا ہے! جھکے سر کو مل گیا ادب کا وضو! نماز عشق سکھائی جانی ہے! .... سیدہ نے مری روح پر مقام دل پر ہاتھ رکھا اور سیاہی کے داغ سب چھٹنے لگے! میری روح ہچکیاں مارے روئی جائے! اللہ رے ترے رنگ! فقیر ترا مست ملنگ! ہست نگر سے مل رہا ہے نیا نیا اک سنگ! بس جیسے ہی روح صاف و مصفی ہوئی سیدہ چلیں غار کو ...مگر جاتے جاتے مسکرا کے فرمایا! ہمارا سایہ تم پر رہے گا!
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔